نارووال: دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند، 42 کسان ریسکیو کر لیے گئے

نارروال (قدرت روزنامہ)نارووال میں دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دریا میں پھنسے 42 کسانوں کو بحفاظت نکال لیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق کسان چک قاضیاں اور اخلاص پور کے قریب دریا پار گئے تھے جہاں پانی کی سطح میں اضافے کے باعث وہ پھنس گئے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور آپریشن کے دوران تمام 42 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
