بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، کوئٹہ میں ناقص مرغی کا گوشت سپلائی کرنے کی کوشش ناکام


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) ناقص گوشت مافیا بے نقاب۔۔۔ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی بروقت کارروائی
بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ناقص مرغی کے گوشت کی سپلائی کے خلاف بڑی کارروائی، ایئرپورٹ کوئٹہ پر خفیہ اطلاع پر چھاپہ
ملتان سے آنے والی مسافر بس BSB-743 سے بڑی مقدار میں ناقص مرغی کا گوشت برآمد، سپلائی کی کوشش ناکام
ڈائریکٹر آپریشنز فخر الدین مری کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیم کی بروقت کارروائی، مضر صحت گوشت مارکیٹ پہنچنے سے پہلے پکڑا گیا
ڈائریکٹر آپریشنز کے مطابق گوشت کو انتہائی نامناسب اور غیر صحت بخش طریقے سے کوئٹہ منتقل کیا جا رہا تھا
برآمد شدہ گوشت ممکنہ طور پر مختلف ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اور دیگر خوراک کے مراکز کو سپلائی کیا جانا تھا
بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا ناقص اور مضر صحت خوراک کے خلاف زیرو ٹالرنس، عوامی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا

ڈائریکٹر آپریشنز بی ایف اے
شہری مرغی کا گوشت خریدتے وقت احتیاط کریں، حتیٰ الامکان اپنے سامنے مرغی ذبح اور کٹوائیں تاکہ ناقص گوشت کی فروخت کا سدباب ممکن ہو
ڈائریکٹر آپریشنز بی ایف اے
مشکوک یا غیر معیاری خوراک کی اطلاع فوری طور پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی کو دیں
ڈائریکٹر آپریشنز بی ایف اے
عوام کے تعاون سے ہی ملاوٹ اور ناقص خوراک کے خاتمے کا مشن کامیاب بنایا جا سکتا ہے
ڈائریکٹر آپریشنز فخرالدین مری

WhatsApp
Get Alert