حکومت بلوچستان کی مستونگ حملے کی شدید مذمت، دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کی مستونگ حملے کی شدید مذمت، دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم۔شاہد رندنے كه سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ قانون کے محافظوں پر حملہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے۔ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔ دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ امن دشمن عناصر بلوچستان کا امن خراب کرنے میں ناکام رہیں گے۔ ریاست دشمن عناصر کے خلاف بھرپور اور فیصلہ کن کارروائی جاری رہے گی۔ دہشت گردی کے ہر نیٹ ورک کا قلع قمع کیا جائے گا۔ شاہد رندمزيد كها كه شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔شہداء کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔بلوچستان حکومت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔
