ضلع چاغی کے شہریوں کے شناختی کارڈز بلاوجہ بلاک کرنا انسانی المیہ ہے: نیشنل پارٹی

نوکنڈی(ڈیلی قدرت)نیشنل پارٹی کے ضلعی پریس ریلیز میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گذشتہ کئی مہینوں سے ضلع چاغی خصوصا نوکنڈی تفتان سیندک اور دالبندین کے لوگوں کے شناختی کارڈز بلاوجہ بلاک کی جارہی ہے جس سے بہت سے خدشات جنم لے رہے ہیں پوری فیملی جن میں اکثر ملازمین اور کاروباری شخصیات ہیں انکے شناختی کارڈز بلاک ہونے پر انکے بینک اکانٹ اور موبائل سم بھی بلاک کئے جارہے ہیں جس سے یہاں کے لوگوں میں ذہنی پریشانی بڑھ رہی ہے بیان میں مزید کہاگیا کہ اگر کسی ایک فرد کا کوئی قانونی مسئلہ ہے تو صرف اسی کا شناختی کارڈ بلاک کرکے بھی اسے قانونی طریقہ سے اپنا مسئلہ حل کرنے کے لئے آسان پراسز متعین کیا جائے سیکورٹی رسک کا بہانہ کرکے ہر فیملی کو کوئٹہ میٹنگ میں شرکت کرنے کی شرط یہاں کے لوگوں کو ذہنی وجسمانی سزا کے مترادف ہے نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر مالک بلوچ سینیٹر جان بلیدی ایم این اے پھلین بلوچ ودیگر پارلیمانی ممبران سے اپیل کی ہے کہ اس اہم ایشو پر اسمبلی فورمز پر آواز اٹھائیں اور نادرا کے ذمہ داروں سے بات کریں یہ ایک اجتماعی انسانی المیہ سے کم نہیں ضلع چاغی میں نادرا ذمہ داران اپنی سہولت اور آسانی کے لئے پورے ضلع چاغی کو مشکلات میں ڈال رہے ہیں بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی عدالتی وعوامی میدان میں اپنے لوگوں کے ساتھ جاری اس ناروا سلوک وسازش کے خلاف ساتھ ہوگی اور اگر ضرورت پڑی کسی احتجاج سے بھی گریز نہیں کرے گی۔
