(قدرت روزنامہ)حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ حبا بخاری کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ اُن کی شادی محبت کی ہوگی .
حبا بخاری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے .
اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ اُنہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ لوو میرج ہوگی‘ .
انہوں نے مزید لکھا کہ’ اُن کی اس بات پر اُن کے شوہر آریز احمد نے کہا کہ لوو میرج ہوچکی ہے‘ .
حبا بخاری کے شوہر، اداکار آریز احمد نے اپنی اہلیہ کی اس انسٹاگرام پوسٹ کے جواب میں شادی کی یہی ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی .
اُنہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جی بالکل ہوگئی ہے‘ .
خیال رہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آریز احمد کے نکاح کے بعد ایک اور خوبصورت فنکار جوڑی کا اضافہ ہو گیا ہے .
اپنے نکاح کے دن حبا بخاری اور آریز احمد نے سنہری اور کریم رنگ کے لباس زیب تن کیے .
. .