صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس کراچی میں بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات

بلوچستان میں امن و امان، جاری ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا


کراچی(قدرت روزنامہ)صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس کراچی میں بلوچستان کے صوبائی وزراء نے ملاقات کی، جس میں بلوچستان میں امن و امان، جاری ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کی جائے اور صوبے میں امن و امان، عوامی فلاح اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مربوط انداز میں کام کیا جائے۔


ملاقات میں صوبائی وزیر آبپاشی صادق عمرانی، وزیر منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیر صحت میر بخت کاکڑ، وزیر لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیر صنعت و تجارت کویار ڈومکی، پارلیمانی سیکرٹری میر لیاقت لہڑی ،وزیر محنت غلام رسول عمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری نے شرکت کی۔

WhatsApp
Get Alert