ٹرمپ کی نقل اتارنے والے شخص کی ویڈیو وائرل

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نقل اتارنے والے شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جارجیا میں کی گئی تقریر کے دوران ایسا لمحہ پیش آیا جس نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔
ٹرمپ کے بالکل پیچھے بیٹھے ہوئے شخص نے ان کے اشاروں، چہرے کے تاثرات اور مخصوص انداز کی مزاحیہ نقل اتاری۔
اس شخص نے ٹرمپ کے ہاتھ ہلانے کا معروف انداز اور مکا لہرانے کا انداز بھی ایسے ہی اپنایا اور تقریر کے دوران ان کے ساتھ ساتھ منہ بھی چلاتا رہا۔
ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہے جہاں صارفین اس کے مزاح سے لطف اندوز ہوئے تو وہیں کچھ لوگوں ان کی حرکتوں پر مسکرانے کی ایموجی بھی بنائی۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’سچ کہوں تو یہ دیکھنا انتہائی مزاحیہ ہے، مجھے یقین نہیں آرہا کہ کسی میں وہاں ایسا کرنے کی اتنی ہمت تھی۔‘
دوسرے صارف نے لکھا کہ ’مجھے اس بندے سے محبت ہوگئی ہے۔‘ تیسرے صارف کا کہنا تھا کہ ’ٹرمپ کے ساتھ ساتھ یہ الفاظ بھی خوب ادا کررہا ہے۔‘
