ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں نقصان کا ازالہ منجمد ایرانی فنڈز سے کرنے کا اعلان

واشنگٹن(قدرت روزنامہ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ کے دوران آبنائے ہرمز ہونے والے نقصان کا ازالہ ایرانی فنڈز سے کرنے کا اعلان کر دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف ایک اور سخت قدم اٹھاتے ہوئے آبنائے ہرمز میں ہونے والے نقصانات کا ازالہ ایران کے منجمد فنڈز سے کرنے کا اعلان کر دیا۔

ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ تجارتی جہازوں کے نقصانات ایران کے منجمد فنڈز سے پورے کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر جہازوں کو پہنچنے والا نقصان بہت زیادہ ہو سکتا ہے، ایران کے پیسوں سے ادائیگی ہی منصفانہ راستہ ہے۔

دوسری جانب امریکا کی جانب سے ایران پر مسلسل 13 ویں بھی فضائی حملے جاری رہے۔

WhatsApp
Get Alert