پاکستانی پاسپورٹ درجہ بندی میں بہتری کے باوجود کمزور ترین پاسپورٹس میں شامل


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستانی پاسپورٹ عالمی درجہ بندی میں دو درجے بہتر ہوتے ہوئے 103سے 101 نمبر پر آگیا ہے تاہم گرین پاسپورٹ اب بھی دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس میں شامل ہے اور صرف عراق ، شام اور افغانستان سے بہتر ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کا پاسپورٹ عالمی درجہ بندی میں 2 درجے بہتری کے بعد سے 101 نمبر پر آگیا ہے، اس کے ساتھ ہی پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد اب 29 ممالک یا خطوں میں بغیر پیشگی ویزا کے سفر کر سکتے ہیں۔
2026 میں یہ درجہ بندی عالمی شہریت اور رہائش سے متعلق مشاورتی ادارے ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جاری کی گئی ہے جس میں دنیا کے 199 پاسپورٹس اور 227 سفری مقامات کا جائزہ لیا جاتا ہے۔
پاسپورٹ انڈیکس میں پاسپورٹ کی طاقت کا اندازہ اس بنیاد پر لگایا جاتا ہے کہ اس کے حامل افراد کتنے ممالک یا علاقوں میں بغیر پیشگی ویزہ کے داخل ہو سکتے ہیں۔
مذکورہ ادارے کے مطابق بعض صورتوں میں سفری پابندیاں ویزا پالیسی پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔
اس درجہ بندی میں سنگاپورکا پہلانمبر پر برقرار ہے، بھارت 81 ویں جبکہ افغانستان فہرست کے سب سے آخر میں موجود ہے۔

WhatsApp
Get Alert