فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والے گاڑی مالکان کے لیے اہم خبر آگئی

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں گاڑیوں کی اسکریپنگ کے لیے نیا قانون نافذ کردیا گیا ہے۔

گورنر پنجاب سلیم حیدر نے موٹر وہیکلز ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا ہے جس کے مطابق ناقابل استعمال گاڑیاں اب اسکریپ کی جاسکیں گی۔

آرڈیننس میں کہا گیا ہے کہ فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی گاڑیاں بھی اسکریپ ہوں گی، حادثات اور آگ سے تباہ گاڑیاں بھی اسکریننگ میں شامل ہوں گی۔

مالکان اپنی مرضی سے بھی گاڑیاں اسکریپ کرواسکیں گے، صرف رجسٹرڈ اسکریپنگ فیسلٹی پر گاڑیاں تلف ہوں گی۔

آرڈیننس کے مطابق قابلِ استعمال پرزے محفوظ، باقی گاڑی ری سائیکل کی جائے گی، نئے قانون کا مقصد فضائی آلودگی میں کمی لانا ہے۔

آرڈیننس میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے ماحول دوست ٹرانسپورٹ اور الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کو تقویت ملے گی۔

WhatsApp
Get Alert