سرفراز بگٹی کے علاوہ بلوچستان حکومت چلانا کسی کے بس کی بات نہیں، حیربیار ڈومکی

بختیارآباد((قدرت روزنامہ)) حیربیار ڈومکی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی کے علاوہ بلوچستان حکومت چلانا کسی کی بس کی بات نہیں، میر سرفراز بگٹی بہادر، محب وطن اور ایماندار شخصیت کے ملک ہیں، بلوچستان کے وزیر اعلی آج بھی میر سرفراز بگٹی ہیں اور آئندہ بھی یہی رہیں گے، تفصیلات کے مطابق بلوچستان کےقبائلی شخصیت و پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما سردار زادہ میر حیربیار خان ڈومکی نے کہا کہ میر سر فراز خان بگٹی بلوچستان کے آج بھی وزیر اعلی ہیں اور کل بھی یہی وزیرِ اعلی رہیں گے انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اور شخصیات وزیر اعلی بلوچستان بننے کی کوشش کررہے ہیں تو صوبے چلانا ان کی بس کی بات نہیں ہے ۔آج وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی نہ ہوتے تو صوبے کے حالات اتنا ہی سنگین ہوتے جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی ایک محب وطن،منجے ہوئے سیاستدان ہونے کے ساتھ ایماندار ، فرض شناخت شخصیت کے مالک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ مرد مجاہد ہے جو بلوچستان کو بہتر انداز میں چلا رہے ہیں۔ اور اگر بگٹی صاحب صوبے کے وزیر اعلی نہیں ہوتے تو بلوچستان کے حالات ابتر ہوتے اور امن و امان کی صورتحال سنگین ہوتا . سردار زادہ میر حیر بیار خان ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کے اندر ایسا کوئی رکن نہیں ہے جو وزیر اعلی بن کر بلوچستان کو بہتر انداز میں چلا سکیں۔ صوبے کو بہتر انداز میں چلانے کی صلاحیت صرف میر سر فراز بگٹی میں موجود ہے ان کی مثبت اور دلیرانہ فیصلوں کے باعث بلوچستان کے حالات بہتری کی جانب جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انشا اللہ میر سرفراز بگٹی اپنے پانچ سالہ آہنی مدت پورا کریں گے

WhatsApp
Get Alert