ڈونلڈ ٹرمپ نے چوتھی بار صدارتی الیکشن لڑنے کی خواہش ظاہر کردی

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چوتھی بار صدارتی الیکشن لڑنے کی خواہش ظاہر کردی۔
واشنگٹن میں منعقد صحافیوں کی تقریب سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ آپ کے لیے یہ شاید بہت بڑی خبر ہوگی مگر وہ بتانا چاہتے ہیں کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ چوتھی بار صدارتی الیکشن لڑیں۔
صدر ٹرمپ دوسری صدارت کی مدت تقریباً نصف حد تک مکمل کرچکے ہیں، امریکی آئین کی 22 ویں ترمیم کے سیکشن ون کے مطابق کوئی بھی شخص دو بار سے زیادہ صدر منتخب نہیں کیا جاسکتا۔
اس لیے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تیسری ہی نہیں براہ راست چوتھی بار بھی صدر بننے کی خواہش کا اظہار کیے جانے پر لوگوں کو حیرت نہیں ہوئی۔
