میری ایک گھٹنے کی تقریر سے ایک جملہ اٹھا کر پیالی میں طوفان کھڑا کردیا گیا،مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ان کی ایک گھنٹے کی تقریر میں سے ایک جملہ اٹھا کر پیالی میں طوفان کھڑا کردیا گیا۔ انہوں نے مخالفین پر ان کی تقریروں کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس سے غیر ضروری انتشار پیدا ہوا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ان کی جماعت ہمیشہ تشدد سے دور رہتی ہے اور ایک پرامن سیاسی عمل کو فروغ دیتی ہے۔

WhatsApp
Get Alert