غزہ فنڈ ریزنگ تقریب میں ماہرہ خان کی شرکت، اسرائیلی برینڈز کی تشہیر پر تنقید کا نشانہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں غزہ کے متاثرین کے لیے منعقد کی گئی ایک فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کے بعد پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو سوشل میڈیا پر ایک طرف سراہا جا رہا ہے تو دوسری جانب تنقید کا سامنا بھی ہے۔

اس تقریب میں اداکارہ نے ڈیزائنر ثانیہ مسکاتیا کا تیار کردہ لباس زیب تن کیا، شرکا سے ملاقاتیں کیں اور مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا، جس کی ویڈیوز وائرل ہونے پر مداحوں نے ان کے انداز اور خوش اخلاقی کی تعریف کی۔
تاہم، متعدد صارفین نے تقریب کے انداز اور ماہرہ خان کے مؤقف پر سوالات اٹھائے ہیں۔ بعض ناقدین نے ان کے ماضی میں ایسے عالمی برانڈز کے ساتھ تعاون کا حوالہ دیا جنہیں اسرائیل سے جوڑا جاتا ہے اور ان سے مؤقف واضح کرنے کا مطالبہ کیا۔
اس کے علاوہ تقریب کے دوران اداکارہ کے رقص، پینٹنگز کی پیشکش اور ان کے کیریئر و آنے والے پراجیکٹس پر گفتگو پر بھی اعتراضات سامنے آئے اور یہ سوال اٹھایا گیا کہ کیا یہ تقریب واقعی غزہ کی امداد پر مرکوز تھی یا اس سے متاثرین کو کیا عملی فائدہ پہنچے گا۔
ان تمام تر اعتراضات کے باوجود، اداکارہ کے مداحوں کی بڑی تعداد غزہ کے لیے فنڈز جمع کرنے کی اس کوشش پر ان کی حمایت کر رہی ہے۔

WhatsApp
Get Alert