کوئٹہ: ہزار گنجی کے علاقے میں فائرنگ ، سینئر باکسنگ کھلاڑی احمد یار جاں بحق


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)ہزار گنجی کے علاقے میں فائرنگ سے سینئر باکسنگ کھلاڑی احمد یار جاں بحق هوگيا۔ایس ایچ او شالکوٹ عادل شاه كے مطابق مقتول کو ماموں زاد بھائی نے گھریلو رنجش پر فائرنگ کرکے قتل کیا۔فائرنگ کے بعد نامزد ملزم انور موقع سے فرار ہوگیا، گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔مقتول احمد یار اور ملزم انور دونوں گاڑیوں کی مکینک ورکشاپ پر کام کرتے تھے۔واقعے کے بعد پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔واقعہ گزشتہ روز ہزارگنجی کے علاقے میں پیش آیا تھا ۔

WhatsApp
Get Alert