سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشنز، 32 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشنز میں32دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں کیں،گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 32دہشتگرد جہنم واصل ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ٹارگٹڈ آپریشنز میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایاگیا،خیبرمیں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 24دہشتگرد مارے گئے،بلوچستان کے ضلع نوشکی میں آپریشنز کے دوران 8دہشتگرد ہلاک ہوئے،دہشتگردوں سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
