امریکا: 9 سالہ بچی کا مذاق میں لکھ کر سمندر میں بہایا پیغام53سال بعد دریافت

نیوجرسی کے صفائی کے ذمہ دار ادارے کو بوتل ساحلی علاقے سے ملی‘ پیغام لکھنے والی لوری بلیئر2019میں کینسر سے وفات پاچکی ہیں. بہن نے پیغام فریم کروا کرگھر میں سجالیا

نیوجرسی(قدرت روزنامہ)امریکی ریاست نیو جرسی کے ایک دلدلی علاقے سے صفائی کے دوران ملنے والی ایک بوتل میں سے 9 سالہ بچی کا 53 سال قبل لکھا ہوا پیغام دریافت ہوا ہے نیو جرسی میں صفائی کا کام کرنے والے ادارے کے شریک بانی جان کوٹرمین نے اس پیغام کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے.
لوری بلیئر نامی 9 سالہ بچی کا یہ پیغام مذاق پر مبنی ہے، جس میں لکھا ہے کہ مجھے اغواءکر کے بحرِ اوقیانوس کے ساحل پر ایک جزیرے پر لے جایا گیا ہے اور بے رحم ماہی گیر مجھے سمندر میں کودنے پر مجبور کر رہے ہیں پیغام میں لکھا ہے کہ یہ بوتل 20 اگست 1973ءکو اوشین سٹی ریاست میری لینڈ کے ساحل پر بہائی گئی ہے، جس کو بھی یہ بوتل ملے وہ اس پیغام کو میرے گھر والوں تک پہنچا دے، شاید اس طرح میری جان بچائی جا سکے.
جان کوٹرمین نے اس پیغام کی تصویر کو سوشل میڈیا پر اس لیے شیئر کیا تھا تاکہ لوری بلیئر کو تلاش کر سکیں، جس کے بعد لوری بلیئر تو نہیں ملیں لیکن ان کی بہن ایلیسین اسپنسر تک پیغام کی تصویر پہنچ گئی ایلیسین اسپنسر نے بتایا کہ میری بہن نے یہ پیغام مجھ سے لکھوایا تھا کیونکہ میری لکھائی بہتر تھی، جس کے بعد اسے بوتل میں بند کر کے ساحل پر بہا دیا تھا.
انہوں نے بتایا کہ میری بہن بہت زیادہ تخلیقی تھیں اور ان کی حسِ مزاح بھی بہت اچھی تھی ایلیسین اسپنسر نے جان کوٹرمین کو یہ بھی بتایا کہ کینسر کے باعث لوری بلیئر کا 2019ءمیں انتقال ہو گیا تھا جان کوٹرمین نے یہ خط ایلیسین اسپنسر کو بھیج دیا جنہوں نے اب اس پیغام کو اپنے گھر میں فریم کر کے لگانے کا ارادہ کیا ہے

WhatsApp
Get Alert