سورینج کوئلہ کان حادثہ: حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے، ذمہ داروں کا تعین اور ہر ممکن تعاون یقینی بنایا جائے گا، میر ضیاء اللہ لانگو


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو نے کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج میں کوئلہ کان حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لواحقین سے مکمل یکجہتی اظہار اور ہرممکن تعاون کے لئے تیار ہیں اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک واقعے نے پوری قوم کو غمزدہ کر دیا ہے اور حکومت اس مشکل گھڑی میں شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے۔

شہید ہونے والے مزدوروں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں گی تاکہ ذمہ داران کا تعین کیا جا سکے اور مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے

حکومت محنت کشوں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

WhatsApp
Get Alert