فی تولہ سونا 4 لاکھ 26 ہزار سے تجاوز! سہ پہر 3 بجے نئے ریٹس جاری کیے جائیں گے

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز 3 اگست 2026 کی صبح ایک تولہ سونا 4 لاکھ 26 ہزار 736روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے جوکہ سہ پہر 3 بجے تک کار آمد رہے گی جس کے بعد صرافہ ایسوسی ایشن نئے ریٹس جاری کرے گی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ 4 لاکھ 26 ہزار 736روپے کی سطح پر موجود ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے ریٹس کے مطابق 10 گرام سونا 3 لاکھ 65 ہزار 857 روپے میں خریدا او فروخت کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز 2 اگست 2026 کو ہفتہ وار تعطیل کے باعث سونے کے نئے ریٹس جاری نہیں کیے گئے تھے جس کی وجہ سے آج صبح بھی ہفتہ 1 اگست 2026 کے ریٹس پر سونا ٹریڈ کر رہا ہے۔
