کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو

یومِ استحصال کشمیر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کا دن ہے


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگونے كها هے كه یومِ استحصال کشمیر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کا دن ہے۔کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔پاکستان ہر محاذ پر کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔بھارت کشمیری عوام پر مظالم بند کرے، عالمی برادری نوٹس لے۔اقوام متحدہ کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دلانے میں کردار ادا کرے۔کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں۔یومِ کشمیر ہمیں کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا عہد دلاتا ہے۔بھارت کی ریاستی دہشتگردی خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔پوری قوم کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

WhatsApp
Get Alert