تاریخی معاہدہ اجتماعی دفاعی صلاحیت اور تینوں ممالک کے باہمی تعاون کو مضبوط کرے گا، صدر آصف زرداری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مکہ مکرمہ میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے تاریخی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے اور اس سے باہر امن، سلامتی اور استحکام کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔
صدرِ مملکت نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ تاریخی معاہدہ اجتماعی دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنائے گا، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دے گا اور تینوں برادر ممالک کے محفوظ اور خوشحال مستقبل کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرے گا۔
صدر آصف علی زرداری نے اس اہم اقدام کو آگے بڑھانے میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار کو سراہا۔دعا ہے اللہ تعالیٰ اس تاریخی معاہدے کو بابرکت بنائے اور تینوں ممالک سمیت پوری امتِ مسلمہ کے لیے مستقل امن، سلامتی اور خوشحالی عطا فرمائے۔

WhatsApp
Get Alert