دالبندین کے علاقے چہتر کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے کارگو بس کو سامان اور عملے سمیت اغوا کر لیا


چاغی (ڈیلی قدرت کوئٹہ) دالبندین کے علاقے چہتر کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے جمعہ کی شب کوئٹہ سے آنے والی ایک کارگو بس کو اس کے سامان اور عملے سمیت اغوا کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ کارگو بس میں بڑی مقدار میں چاول اور آم لدے ہوئے تھے، جسے مسلح افراد اپنے ساتھ کسی نامعلوم مقام کی جانب لے گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کی ناندی کر کے وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ کارگو بس، عملے اور ملزمان کا سراغ لگایا جا سکے، جبکہ معاملے کی مختلف پہلوں سے تفصیلی تحقیقات بھی جاری ہیں۔

WhatsApp
Get Alert