پی پی رہنماؤں کو ن لیگی رہنماؤں سے رابطوں سے گریز کی ہدایت جاری، ذرائع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان دوریاں بڑھنے لگی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی رہنماؤں کو ن لیگی رہنماؤں سے رابطوں سے گریز کی ہدایت جاری کی گئی ہے، اس سلسلے میں پی پی رہنماؤں اور پارلیمنٹیرینز کو پارٹی قیادت کی جانب سے ہدایات موصول ہو گئی ہیں۔
پی پی ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں کو لیگی وزرا اور رہنماؤں سے رابطوں سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے، اور کہا گیا ہے کہ ان سے ملاقاتوں سے گریز کیا جائے، حتیٰ کہ کال اور میسج پر بھی جواب نہ دیا جائے۔
پارٹی لیڈرز کو کہا گیا ہے کہ وہ سیاسی پیغامات کا جواب نہ دیں اور لیگی وزرا سے پارٹی پالیسیاں بھی زیر بحث نہ لائیں۔
