وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا پنجاب، سندھ، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ


پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کی ملاقات ہوئی جس میں عمران خان کی رہائی، امن و امان اور دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں جمہوریت، آئین کی بالادستی، پارلیمانی نظام کے استحکام کے لیے اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
ترجمان نے بتایاکہ وزیراعلیٰ نے پنجاب، سندھ، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا، وہ سیاسی قیادت سے ملاقاتیں اور عوامی رابطہ مہم شروع کریں گے۔

WhatsApp
Get Alert