عالمی بینک نے صوبہ سندھ کیلئے 30 کروڑ ڈالرز فنانسنگ کی منظوری دے دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) عالمی بینک نے صوبہ سندھ کیلئے 30 کروڑ ڈالرز فنانسنگ کی منظوری دے دی۔
عالمی بینک کے اعلامیہ کے مطابق سندھ کے دیہی علاقوں کے 15 لاکھ افراد کو صاف پانی، صفائی اور حفظان صحت کی سہولتیں ملیں گی، عالمی بینک کی جانب سے فنڈنگ سٹار واش ون منصوبے کے لیے فراہم کی جائے گی۔
’’دنیا نیوز ‘‘ کے مطابق اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان میں بچوں کے قد نہ بڑھنے کی بڑی وجہ غیر محفوظ پانی اور ناقص صفائی ہے، منصوبے سے دیہی سندھ میں بچوں میں اسٹنٹنگ کی بنیادی وجہ کا خاتمہ ہوگا۔
کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک نے سندھ کے دیہی علاقوں میں پانی کی فراہمی کے منصوبے میں تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
