کیسے بےشرم لوگ ہیں! عمران خان حکومت میں جن کے لیڈر کو جعلی رپورٹس پر باہر کے اسپتالوں میں علاج کروانے کی اجازت دی گئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوام راج تحریک کے سربراہ اقرار الحسن کا کہنا ہے کہ کیسے بےشرم لوگ ہیں! عمران خان حکومت میں جن کے لیڈر کو جعلی رپورٹس پر باہر کے اسپتالوں سے علاج کروانے کی اجازت دی گئی۔ ایکس پر اپنے پیغام انہوں نے کہا کہ کیسے بے شرم لوگ ہیں! عمران خان حکومت میں جن کے لیڈر کو جعلی رپورٹس پر باہر کے اسپتالوں سے علاج کروانے کی اجازت دی گئی تھی، وہ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کے پاکستانی اسپتال سے علاج کروانے کے فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔
کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیا ہوتی ہے، لیکن وہ اِن میں نہیں ہوتی۔ مزید ایک ٹویٹ میں اقرارالحسن نے کہا کہ میری ٹائم لائن گواہ ہے کہ ہم نے عمران خان صاحب کی صحت، سلامتی اور رہائی کے ساتھ ساتھ یاسمین راشد صاحبہ، عمر چیمہ، چوہدری اعجاز، محمود الرشید، فلک اور صنم جاوید اور پی ٹی آئی کے ہر سیاسی قیدی کے لیے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے۔
دوسری جانب سپریم کورٹ کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کے حکم کے خلاف چیف کمشنر اسلام آباد نے نظر ثانی درخواست دائر کر دی ہے۔
چیف کمشنر کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ جیل رولز 1978 میں کسی قیدی کو اسپتال منتقل کرنے کا واضح طریقہ کار موجود ہے، لیکن سپریم کورٹ کے گزشتہ روز کے فیصلے میں ان جیل رولز کو نظر انداز کیا گیا۔ درخواست میں کہا گیا کہ پاکستان پرزن رولز 1978 کے رول 197 کے برعکس حکم دینا ریکارڈ پر موجود ایک نمایاں قانونی خامی ہے۔ آرٹیکل 10 اے منصفانہ ٹرائل کی ضمانت دیتا ہے جبکہ اس مقدمے میں فریقین کو نوٹس جاری کیے بغیر حکم جاری کر دیا گیا۔ مؤقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے کے سنجیدہ قانونی نکتے کو مؤخر کرتے ہوئے یکطرفہ طور پر عبوری حکم جاری کر دیا۔ درخواست میں کہا گیا کہ عبوری مرحلے پر حتمی نوعیت کا ریلیف نہیں دیا جا سکتا۔

WhatsApp
Get Alert