نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن کی سیکورٹی واپس لے لی گئی

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)بھارتی حکومت نے نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن کی سکیورٹی واپس لے لی۔
بھارتی حکومت نے دارالحکومت نئی دہلی میں واقع پاکستان ہائی کمیشن کی عمارت کا بیرونی سکیورٹی حصار ختم کردیا۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام نے ہائی کمیشن کی عمارت کے باہر لگی سکیورٹی رکاوٹیں ہٹادی دیں جب کہ ویزا سیکشن کے باہر قطاروں کے لیے بنا احاطہ بھی توڑ دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے سکیورٹی ہٹانے کی کوئی وجہ تاحال نہیں بتائی گئی۔
