آسٹریلیا اور انگلینڈ کےدرمیان مائیک ہسی کی تقرری کے لیے رسہ کشی جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا اور انگلینڈ کےدرمیان مائیک ہسی کی تقرری کے لیے رسہ کشی جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے نئےکوچ اسٹیفن فلیمنگ بیٹنگ کوچ کے لیے مائیک ہسی کی تقرری کے خواہشمند ہیں۔
سابق آسٹریلوی بیٹر مائیک ہسی اسٹیفن فلیمنگ کے ساتھ فرنچائز لیگ میں کام کر چکے ہیں،اسٹیفن فلیمنگ چاہتے ہیں ایشیز سیریز کے لیے مائیک ہسی کی خدمات حاصل کی جائیں۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مائیک ہسی نے گزشتہ ہفتے تصدیق کی تھی کہ اسٹیفن فلیمنگ نے ان سے رابطہ کیا ہے،کرکٹ آسٹریلیا نے مائیک ہسی سے رابطہ کیا ہے ، بیٹنگ لائن اپ کے مسائل کے حل کے لیے مائیک ہسی میں دلچسی ظاہر کی گئی ۔
کرکٹ آسٹریلیا مائیک ہسی کو ایشیز سیریز کے لیے حریف انگلینڈ سے دور رکھنا چاہتا ہے ، کرکٹ آسٹریلیا ہنگامی بنیادوں پر مائیک ہسی کے ساتھ معاملات طے کرنا چاہتا ہے ۔
