’ن لیگ والوں کو بیانیہ بنانا نہیں آتا اور نہ ہی یہ سمجھ آتا ہے کہ بیانیے کا مقابلہ کیسے کرنا ہے‘

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)معروف اینکر پرسن منصور علی خان نے مسلم لیگ ن کی میڈیا اسٹریٹیجی اور بیانیہ بنانے کی صلاحیت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کو موجودہ سیاسی و ڈیجیٹل دور میں بیانیہ بنانا اور اس کا مقابلہ کرنا بالکل نہیں آتا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے پوڈ کاسٹ میں منصور علی خان نے ن لیگ کی قیادت اور میڈیا ٹیموں کو نشانے پر لیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ والوں کو بیانیہ بنانا نہیں آتا اور نہ ہی انہیں یہ سمجھ آتا ہے کہ مخالفین کے بیانیے کا مقابلہ آخر کیسے کیا جاتا ہے، سیاسی بیانیے کی جنگ میں سنجیدگی، دلیل اور حکمتِ عملی کی ضرورت ہوتی ہے، حکمران جماعت اس اہم میدان میں بالکل ناکام اور غیر سنجیدہ دکھائی دیتی ہے۔
ن لیگ والوں کو بیانیہ بنانا نہیں آتا اور نہ ہی یہ سمجھ آتا ہے کہ بیانیے کا مقابلہ کیسے کرنا ہے۔ آپ یہ سمجھتے ہیں کہ آپ نے اسلام آباد میں جو 4 5 لونڈے لپاڑے بٹھائے ہوئے ہیں جو آپ کی ڈیجیٹل ٹیم کو حصہ ہیں وہ بیٹھ کر مسخریاں کریں گے تو بیانیہ بن جائے گا؟ منصور علی خان pic.twitter.com/O0wIM7Hx65
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) August 30, 2026
حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موجود ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا ٹیم کی کارکردگی پر طنز کرتے ہوئے اینکر پرسن منصور علی خان نے سوال اٹھایا کہ کیا آپ یہ سمجھتے ہیں کہ آپ نے اسلام آباد میں جو 4، 5 لونڈے لپاڑے بٹھائے ہوئے ہیں جو آپ کی ڈیجیٹل ٹیم کا حصہ ہیں، وہ 3،4 مزاحیہ ویدیوز ڈالیں گے اور بیٹھ کر مسخریاں کریں گے تو آپ کا بیانیہ بن جائے گا؟۔
