پمز اسپتال کی فائر سیفٹی آڈٹ رپورٹ میں خامیوں کی نشاندہی کا انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پمز اسپتال فائر سیفٹی آڈٹ رپورٹ میں خامیوں کی نشاندہی کا انکشاف ہوا ہے۔
فائر سیفٹی ونگ نے 15 فروری 2018 کو رپورٹ اسپتال انتظامیہ کو بھجوائی جس میں فائر سیفٹی سے متعلق خامیوں کی نشاندہی کے ساتھ فوری اصلاحی اقدامات کی ہدایت کی گئی۔
8 جون 2023 کو پمز کے لیے ’’ہیزرڈ الرٹ‘‘ جاری کیا گیا جب کہ دیگر خامیوں کے علاوہ ایمرجنسی راستے بند اور کھلی وائرنگ کی بھی نشاندہی کی گئی۔
