واشک میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک

واشک (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے واشک پلانتک میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری ہے جس کے دوران دو دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جہنم واصل ہونے والے یہ دہشت گرد ماشکیل پولیس اسٹیشن اور کسٹم ہاس پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں ملوث تھے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی گاڑی کو تباہ کر دیا گیا جبکہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ برآمد شدہ اسلحہ اور گولہ بارود نہتے بلوچ عوام کی ٹارگٹ کلنگ اور دیگر دہشت گردانہ کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔ بلوچستان سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔
