سردار علی محمد قلندرانی کے گھر پر بلاجواز چھاپہ قابل مذمت اور جے یو آئی کے خلاف سازش ہے: یونس عزیز زہری
شریف شہری کے گھر چھاپہ مارنا بلوچ روایات اور آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے

واقعے کی شفاف تحقیقات نہ کی گئی تو جے یو آئی شدید احتجاج کرے گی
خضدار(ڈیلی قدرت کوئٹہ)قائد حزب اختلاف بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری صاحب کی توتک میں واقع جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما قلندرانی قبائل کے سربراہ سردار علی محمد قلندرانی کے گھر پر چھاپے کی مزمت واقع پر تشویش کا اظہار بلوچستان حکومت اور پولیس کی اس اقدام پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے جمیعت علما اسلام کے خلاف گہری سازش قرار دی انھوں نیشفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی ایک پر امن جماعت ہے پارٹی کے سینئر رہنماں کے ساتھ اس طرح کے رویے کی جتنی بھی مزمت کرے کم ہیں ۔جے یو آئی کے سینئر رہنما و ممتاز قبائلی شخصیت سردار علی محمد قلندرانی کے گھر پر بلا جواز چھاپہ مارنا انتھائی افسوسناک اور قابل مزمت ہیں ایک شریف شہری کے گھر پر بلاجواز چھاپہ مارنا بلوچ روایات، اسلام تعلیمات اور آئین پاکستان کے قوانین کے خلاف ورضی ہیں سردار علی محمد قلندرانی کے گھر پر چھاپہ مار کر حکومت یہ سمجھتے ہیں کہ جمعیت علما اسلام کے قائدین اور کارکنوں کو کمزور کرینگے تو یہ انکے بھول ہیں ۔اس شرمناک عمل کی اگر فل فور جامع تحقیق نہی کی گئے تو جمعیت علما اسلام شدید ردعمل اپنائینگے۔سردار علی محمد قلندرانی انتھائی معزز اور شریف شہری ہے اس طرح کے رویہ انکے ساتھ اپنانا ایک سوچی سمجھی سازش ہے قائد حزب اختلاف بلوچستان اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ اس ناروا عمل کے محرکات عوام کے سامنے لائے ملوث کرداروں کی خلاف کاروائی کرے نہی تو جمعیت علما اسلام شدید احتجاج کی طرف جائیگا۔
