متحدہ عرب امارات میں رمضان کے آغاز کی متوقع تاریخ سامنے آگئی

یو اے ای (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک 1448 ہجری کے آغاز کی متوقع تاریخ سامنے آگئی۔
بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کےمطابق یو اے ای میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ پیر 8 فروری 2027 کو ہونے کا امکان ہے۔
فلکیاتی حسابات کے مطابق رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش 6 فروری 2027 کو عالمی وقت کے مطابق صبح 3 بج کر 56 منٹ پر ہوگی، جبکہ چاند دیکھنے کے امکانات کا جائزہ 6 اور 7 فروری کو لیا جائے گا۔
فلکیاتی مرکز کےمطابق اگرسرکاری کیلنڈر فلکیاتی اندازوں کےمطابق رہا تو امارات میں 8 فروری سے روزے شروع ہوں گے۔
حسابات کےمطابق شوال کا چاند 8 مارچ 2027 کوعالمی وقت کےمطابق صبح 9 بجکر 29 منٹ پر پیدا ہوگا، متحدہ عرب امارات میں 9 یا 10 مارچ کو عیدالفطر ہونے کا امکان ہے۔
بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے مطابق عیدالاضحیٰ 16 یا 17 مئی 2027 کو متوقع ہے، تاہم رمضان اور عیدین کی حتمی تاریخوں کا اعلان متعلقہ سرکاری ادارے چاند کی رویت کے بعد کریں گے۔
