واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارت خانے میں یومِ دفاع وشہدا کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد
1965 میں دشمن کے مذموم عزائم کیخلاف پاکستانی قوم نےشجاعت،قومی اتحاد اوریکجہتی کی مثال قائم کی، رضوان سعید شیخ

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارت خانے میں یومِ دفاع وشہدا کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
واشنگٹن ڈی سی میں منعقدہ تقریب میں سفارت کار، مختلف ممالک کے سول وملٹری اتاشی اوراعلیٰ امریکی حکام شریک ہوئے، تقریب میں ملکی خودمختاری اورعلاقائی سلامتی کی خاطرجان کی قربانیاں دینے والے شہدا ء کوزبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے بھی یوم دفاع و شہداء کی تقریب میں شرکت کرکے بھرپوریکجہتی اوروطن سے والہانہ محبت کا اظہارکیا۔ History
امریکا میں تعینات پاکستانی سفیررضوان سعید شیخ نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ 1965 میں دشمن کے مذموم عزائم کیخلاف پاکستانی قوم نےشجاعت،قومی اتحاد اوریکجہتی کی مثال قائم کی۔
پاکستان کے دفاعی اتاشی نے ملکی سلامتی اوراستحکام کیلئے مسلح افواج کی جانب سے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا، واشنگٹن ڈی سی میں تقریب کے دوران پاکستانی کمیونٹی نے ملکی ترقی،بقا اورحفاظت کے لیے اپنے عہد کودہرایا۔
