کراچی میں بوندا باندی کا امکان، درجہ حرارت 33 ڈگری تک رہنے کی توقع

کراچی(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے آئندہ تین روز کے دوران شہر کے موسم سے متعلق پیشگوئی جاری کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اگلے تین روز کے دوران مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ سمندر کی نچلی سطح کے بادلوں کے باعث صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے۔
شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
دوسری جانب صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ جنوبی سندھ کے علاقوں میں کہیں کہیں ابرآلود موسم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
