مومنہ اقبال ہراسمنٹ کا کوئی ایک میسج دکھا دے، قوم کے سامنے معافی مانگوں گا، ثاقب چڈھر کا چیلنج
مومنہ اقبال کوئی ایک میسج یا کال یا کوئی سوشل میڈیا ایپ کا میسج دکھا دے، جس میں اسے میں نے کوئی ہراسمنٹ والا میسج کیا ہو یا کوئی تھریٹ کیا ہو؛ مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کی پوڈکاسٹ میں گفتگو

لاہور(قدرت روزنامہ)اداکارہ مومنہ اقبال ہراسانی کیس میں نامزد مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چڈھر نے اداکارہ کو چیلنج دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر ان کے خلاف ہراسانی کا کوئی ایک بھی ثبوت، کال یا میسج سامنے لا دیا جائے تو وہ ناصرف اداکارہ بلکہ پوری قوم سے معافی مانگیں گے۔ اس حوالے سے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی ایم پی اے نے کہا کہ آپ مومنہ اقبال کو صبح اپنے شو میں بلائیں اور وہ آپ کو کوئی ایک بھی ایسا میسج، کال یا سوشل میڈیا ایپ کا پیغام دکھا دے جس میں میں نے دسمبر 2025ء کے بعد یا اس سے پہلے اسے کوئی ہراسمنٹ کا میسج کیا ہو یا کوئی دھمکی دی ہو، اگر ایسا کوئی ایک ثبوت بھی سامنے آ گیا تو میں عوام کے سامنے اس سے معافی مانگوں گا، اور میں پوری قوم سے بھی معافی مانگوں گا۔
ثاقب چدھڑ کا کھلا چیلنج!!!
آپ اس ( مومنہ اقبال ) کو صبح بلائیں اور وہ آپکو کوئی ایک میسج یا کال یا کوئی سوشل میڈیا ایپ کا میسج دکھا دے جس میں میں نے دسمبر 2025 کے بعد یا اس سے پہلے کوئی ہراسمنٹ والا میسج کیا ہو،کوئی تھریٹ کیا ہو تو میں عوام کے سامنے اس سے معافی مانگوں گا ۔۔… pic.twitter.com/aTsB6MSn6F— Exact Press International (@ExactPressIntl) September 5, 2026
ثاقب چڈھر نے کہا کہ میرا مقصد ہرگز اداکارہ مومنہ اقبال کی تذلیل کرنا نہیں ہے، میری بیگم تو جائے نماز پر بیٹھ کر دعائیں کرتی تھی کہ مومنہ اقبال کی شادی ہو جائے، اور دوسری طرف یہ الزام لگایا جا رہا ہے کہ وہ اس کی شادی رکوانے کے چکروں میں تھی؟ ایسا بھلا کیسے ممکن ہو سکتا ہے؟۔
میری بیگم جائے نماز پر بیٹھ کر مومنہ اقبال کی شادی کی دعائیں کرتی تھی ! ن لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ ۔۔ pic.twitter.com/8PYD03HDDz
— Abdul Rauf Bazmi (@RaufBazmi) September 5, 2026
انہوں نے مومنہ اقبال کی بہن رمشاء سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اسے ہمیشہ اپنی سگی بہنوں کی طرح سمجھا اور اس کی ہر ممکن مالی و اخلاقی مدد کی، میں رمشہ کو اپنی بہن مانتا تھا، اسی لیے اسے اعلیٰ تعلیم کے لیے آسٹریلیا بھیجا اور وہاں اپنے ایک دوست کی کمپنی میں اسے نوکری بھی دلوائی۔
ثاقب چدھڑ نے پروگرام میں رمشا کے حوالے سے سنگین دعوے اور مبینہ ثبوت پیش کیے۔ ان کے مطابق وہ رمشا کو اپنی بہن سمجھتے تھے اور اعلیٰ تعلیم کے لیے بیرونِ ملک بھیجا، جہاں مبینہ طور پر ان کے دوست کی نقد رقم کے لین دین کی ویڈیو بنائی گئی اور بعد ازاں ہراسمنٹ کا کیس دائر کرکے 10 لاکھ… pic.twitter.com/eUKDTS18o9
— 𝑺𝒉𝒂𝒛𝒊𝒂 𝑵𝒂𝒘𝒂𝒛 (@SHAZIANAWAZ13) September 5, 2026
ثاقب چڈھر نے دعویٰ کیا کہ رمشہ نے آسٹریلیا میں نقد کیش کے لین دین کے دوران ان کے دوست کی چھپ کر ویڈیو بنائی اور بعد میں ان پر ہراسانی کا مقدمہ درج کرا دیا، رمشہ اور اس کے ساتھیوں نے 10 لاکھ آسٹریلین ڈالر کی ڈیمانڈ کی تھی اور آخر کار 1 لاکھ 65 ہزار ڈالر لے کر معاملہ رفع دفع کیا اور وہ یہ رقم لے کر پاکستان واپس آئی، میرے پاس ان معاملات، کیش ٹرانزیکشنز اور بلیک میلنگ کے ثبوت موجود ہیں۔
