میری بیگم تو جائے نماز پر بیٹھ کر مومنہ اقبال کی شادی کی دعائیں کرتی تھی، ثاقب چدھڑ
اور یہ کہتی ہے وہ اس کی شادی رکوانے کے چکروں میں تھی، ایسا ہوسکتا ہے؟ ن لیگی ایم پی اے کی پوڈ کاسٹ میں گفتگو

لاہور(قدرت روزنامہ)اداکارہ مومنہ اقبال ہراسانی کیس میں نامزد مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ثاقب چڈھر نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کیس سے متعلق مزید سنسنی خیز انکشافات کردیئے اور تمام تر الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اپنا مؤقف پیش کردیا۔ ن لیگی ایم پی اے ثاقب چڈھر نے کہا کہ میرا مقصد ہرگز اداکارہ مومنہ اقبال کی تذلیل کرنا نہیں ہے، میری بیگم تو جائے نماز پر بیٹھ کر دعائیں کرتی تھی کہ مومنہ اقبال کی شادی ہو جائے، اور دوسری طرف یہ الزام لگایا جا رہا ہے کہ وہ اس کی شادی رکوانے کے چکروں میں تھی؟ ایسا بھلا کیسے ممکن ہو سکتا ہے؟۔
میری بیگم جائے نماز پر بیٹھ کر مومنہ اقبال کی شادی کی دعائیں کرتی تھی ! ن لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ ۔۔ pic.twitter.com/8PYD03HDDz
— Abdul Rauf Bazmi (@RaufBazmi) September 5, 2026
انہوں نے مومنہ اقبال کی بہن رمشاء سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اسے ہمیشہ اپنی سگی بہنوں کی طرح سمجھا اور اس کی ہر ممکن مالی و اخلاقی مدد کی، میں رمشہ کو اپنی بہن مانتا تھا، اسی لیے اسے اعلیٰ تعلیم کے لیے آسٹریلیا بھیجا اور وہاں اپنے ایک دوست کی کمپنی میں اسے نوکری بھی دلوائی۔
ثاقب چدھڑ نے پروگرام میں رمشا کے حوالے سے سنگین دعوے اور مبینہ ثبوت پیش کیے۔ ان کے مطابق وہ رمشا کو اپنی بہن سمجھتے تھے اور اعلیٰ تعلیم کے لیے بیرونِ ملک بھیجا، جہاں مبینہ طور پر ان کے دوست کی نقد رقم کے لین دین کی ویڈیو بنائی گئی اور بعد ازاں ہراسمنٹ کا کیس دائر کرکے 10 لاکھ… pic.twitter.com/eUKDTS18o9
— 𝑺𝒉𝒂𝒛𝒊𝒂 𝑵𝒂𝒘𝒂𝒛 (@SHAZIANAWAZ13) September 5, 2026
ثاقب چڈھر نے دعویٰ کیا کہ رمشہ نے آسٹریلیا میں نقد کیش کے لین دین کے دوران ان کے دوست کی چھپ کر ویڈیو بنائی اور بعد میں ان پر ہراسانی کا مقدمہ درج کرا دیا، رمشہ اور اس کے ساتھیوں نے 10 لاکھ آسٹریلین ڈالر کی ڈیمانڈ کی تھی اور آخر کار 1 لاکھ 65 ہزار ڈالر لے کر معاملہ رفع دفع کیا اور وہ یہ رقم لے کر پاکستان واپس آئی، میرے پاس ان معاملات، کیش ٹرانزیکشنز اور بلیک میلنگ کے ثبوت موجود ہیں۔
