جناح ہاؤس حملہ کیس: حماد اظہر کا 20 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور


لاہور(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر کا 20 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر کی گرفتاری ظاہر کر دی گئی اور انہیں جناح ہاؤس حملہ کیش میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔
اے ٹی سی میں پیش کرتے ہوئے پولیس نے عدالت نے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ حماد اظہر جناح ہاؤس حملہ کیس میں کافی عرصے سے اشتہاری تھے اور اب گرفتار ہوئے ہیں تو تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانا ہے اور اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا فرانزک کروانا ہے۔
عدالت نے تفتیشی افسر کے دلائل سننے کے بعد جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ کچھ دیر کے لیے محفوظ کیا اور پھر ملزم کا 20 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

WhatsApp
Get Alert