پرائیویٹ حج سکیم 2027 ءمیں درخواستیں دینے والے عازمین کو 3 اقساط میں ادائیگی کی اجازت

لاہور (قدرت روزنامہ) وزارت مذہبی امور کا بڑا اقدام, پرائیویٹ حج سکیم2027ءمیں حج درخواستیں دینے والے عازمین کو حج پیکیج کی رقم 3 اقساط میں ادائیگی کی اجازت دے دی.

پاک حج ایپ اور ڈیجیٹل پورٹل میں ادائیگی کی لازمی شرط برقرار, پرائیویٹ حج سکیم کے14 لاکھ سے37 لاکھ50 ہزار تک کے منظور کر سکتے ہیں پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے عازمین جو پاکستانی پاسپورٹ رکھتے ہیں وہ پرائیویٹ سکیم میں درخواست دے سکتے ہیں۔

حج2027ءمیں اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے اپنے ممالک سے جدہ مکہ آنے کی سہولت صرف پرائیویٹ سکیم میں درخواست دینے والوں کو حاصل ہے۔ حج2027ءکی رجسٹریشن اور بکنگ ایک ساتھ جاری ہے پاسپورٹ کی معیاد16نومبر2027ءہونا لازمی ہے۔

WhatsApp
Get Alert