اسکولز میں انرجی ڈرنکس کی فروخت پر پابندی کی تجویز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسکولوں کے اندر اور اطراف میں انرجی ڈرنکس کی فروخت پر پابندی اور خلاف ورزی پر جرمانے کی تجویز سامنے آگئی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس کامل علی آغا کی زیر صدارت ہوا جس میں اسلام آباد فوڈ سیفٹی بل کے مسودے کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سینیٹر ثمینہ زہری نے کہا کہ اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے اندر انرجی ڈرنکس فروخت کی جا رہی ہیں جو معصوم بچوں کی صحت کیلیے خطرناک ہیں۔

اسلام آباد فوڈ سیفٹی بل میں اسکولوں کے اندر اور اطراف میں انرجی ڈرنکس کی فروخت کی ممانعت اور خلاف ورزی پر 2 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کرنے کی تجویز دی گئی۔

کمیٹی ارکان نے کم عمر بچوں میں انرجی ڈرنکس کے بڑھتے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا۔

WhatsApp
Get Alert