سبی، نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری یار محمد بنگلزئی کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا

سبی (قدرت روزنامہ)سبی میں امن و امان کی خراب صورتحال کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے جہاں نیشنل پارٹی ضلع سبی کے جنرل سیکرٹری یار محمد بنگلزئی کو نامعلوم مسلح افراد ان کے اپنے ٹیوب ویل سے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس اغوا کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ اور پولیس میں کھلبلی مچ گئی، اور پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر شوا ہد اکٹھے کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے میں ناکہ بندی کر کے مغوی کی بازیابی اور ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔ واقعے کے بعد سیاسی و سماجی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، جبکہ سبی پولیس کی جانب سے اس گھنانے واقعے کے محرکات اور ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے مزید گہرائی سے تحقیقات جاری ہیں۔

WhatsApp
Get Alert