حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی ختم کرانے کے لیے پس پردہ رابطے کامیاب : ذرائع

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ) حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی اور قانون سازی پر اختلافات ختم کرانے کے لیے پس پردہ رابطے کامیاب ہوگئے۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دونوں فریقوں کے درمیان ڈیڈ لاک ختم کرا دیا۔

حکومت نے پیپلز پارٹی سے مذاکرات اور رابطوں کے لیے سپیکر قومی اسمبلی کو مکمل مینڈیٹ دے دیا تھا، پیپلز پارٹی قانون سازی کے معاملے پر لچک دکھانے پر آمادہ ہوگئی۔

WhatsApp
Get Alert