آصف علی زرداری نے غیر ملکی دورے کے اخراجات خود برداشت کیے، ایوان صدر کی اہم وضاحت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ایوان صدر نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے غیر ملکی دورے کے اخراجات کے حوالے سے اہم وضاحت جاری کر دی۔

ایوان صدر کے میڈیا ونگ نے صدر مملکت کے حالیہ نجی غیر ملکی دورے کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں کے تناظر میں بیان جاری کیا، جس میں واضح کیا گیا کہ یہ دورہ مکمل طور پر نجی تھا اور اس سے متعلقہ تمام اخراجات آصف علی زرداری نے خود برداشت کیے۔

بیان میں کہا گیا کہ غیر ملکی دورے کیلیے صدر مملکت نے طیارہ چارٹر کیا تھا، طیارے سے متعلق تمام اخراجات، بشمول عملہ، پارکنگ اور قیام و دیگر متعلقہ اخراجات انہوں نے خود ادا کیے۔

WhatsApp
Get Alert