کوئٹہ ‘صوبائی وزراء کی مسلسل غیر حاضری، سول سیکرٹریٹ ویران بن گیا، دور دراز سے آئے سائلین رل گئے

وزیراعلیٰ میرٹ کے بھاشن دیتے ہیں مگر کابینہ ارکان دفاتر کا رخ نہیں کرتے، غریب سائلین ہفتوں انتظار کے بعد مایوس لوٹنے پر مجبور


عوامی حلقوں کا حکومت وقت سے وزراء کو دفاتر میں حاضر کرنے اور عوام کے مسائل حل کرنے کا پرزور مطالبہ
کوئٹہ(ڈیلی قدرت)صوبائی وزراء کی مسلسل غیر حاضری سے سول سیکرٹریٹ قبرستان میں تبدیل‘دوردراز علاقوں سے آئے ہوئے سائلین وزراء سے کام تو دور کی بات ملاقات کیے بغیر واپس لوٹ جاتے ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان ایک طرف میرٹ کا لیکچر دیتے ہیں دوسری جانب اپنے کابینہ کے وزراء کو دفاتر میں حاضر کرنے کی زاحمت نہیں کرسکتے صوبائی وزراء کی غیر حاضری کے حوالے سے جب متعلقہ پی ایس سے رابطہ کرتے ہیں تو جوا ب ملتا ہے کہ صاحب کراچی یا اسلام آباد گئے ہیں یا وزیراعلیٰ ہاؤس میں بیٹھ کر پورا دن وہاں پر گزارتے ہیں اور ان کو یہ معلوم نہیں ہے کہ جب خضدار ژوب گوادر یا دیگر علاقوں سے جو غریب سائلین اپنے کام نکالنے کے لیے کوئٹہ کا رخ کرتے ہیں تو ان پر کیا گزرتی ہے ادھار پر حتیٰ کہ کچھ لوگ پیمنٹ لیکر کوئٹہ پہنچ جاتے ہیں اور یہاں پر ہفتوں ہفتوں انتظار کرنے کے بعد وزراء سے ملاقات کیے بغیر لوٹ کر چلے جاتے ہیں واضح رہے کہ جب سے صوبائی کابینہ وجود میں آئی ہے اس دن سے لیکر آج تک دو سے تین وزراء وہ بھی دو تین حاضر اور چار پانچ ہفتے غیر حاضر ہوتے ہیں بعض تو ایسے وزراء ہے کہ تین سال میں تین دفعہ بھی اپنے دفتر میں حاضر نہیں ہوئے ہیں اور نہ ہی عوام سے ملنے کی زحمت کرتے ہیں صوبائی وزراء کی غیر حاضری سول سیکرٹریٹ ویران اور ایسا لگتا ہے کہ سول سیکرٹریٹ کو صرف گاڑیوں کی پارکنگ تک تو زندہ ہے لیکن وزراء کی عدم توجہی کے باعث صوبائی سیکرٹری بھی اپنے چکروں میں مشغول ہوتے ہیں عوامی حلقوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ صوبائی وزراء کو اپنے دفاتر اور سیکرٹریٹ میں حاضر کیا جائے تاکہ عوام باآسانی اگر کام نہیں نکال سکتے کم ازکم وزراء کے چہروں کا دیدار تو کرسکے۔

WhatsApp
Get Alert