مکہ پر حوثیوں کا حملہ عالم اسلام پر حم لہ تصور ہوگا، امت مسلمہ پوری شدت سے بھرپور جواب دےگی: فضل الرحمان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مکہ مکرمہ پر حوثیوں کا حم لہ پورے عالم اسلام پر حم لہ تصور ہوگا، سعودی عرب پر حم لے نے امریکا اور مغربی دنیا کے دوغلے رویے کو ایک بار پھر بےنقاب کردیا ہے۔
انہوں نے کہا مکہ مکرمہ صرف ایک شہر نہیں بلکہ اربوں مسلمانوں کی عقیدتوں کا مرکز ہے، امت مسلمہ اس حم لے کا بھرپور جواب دے گی اور سعودی عرب کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔
مولانا فضل الرحمان نے مسلمان ممالک پر زور دیا کہ مشکل وقت میں سعودی عرب اور حرم مکہ کے تحفظ میں صفِ اول کا کردار ادا کریں، جبکہ پاکستان مکہ مکرمہ کے تحفظ کے حوالے سے فوری طور پر واضح پالیسی کا اعلان کرے۔
انہوں نے مؤثر اسلامی بلاک کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے لاکھوں کارکن مملکتِ سعودیہ پر حملے کے دکھ اور درد میں شریک ہیں

WhatsApp
Get Alert