شادی سے قبل خودکشی کرنے کا سوچ رہی تھی: مومنہ اقبال

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ شادی سے 12 روز قبل شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی اور خودکشی کرنے کا سوچ رہی تھی۔

اداکارہ نے حالیہ انٹرویو میں شادی سے قبل پیش آنے والے شدید ذہنی دباؤ کے بارے میں گفتگو کی۔

اداکارہ نے رکنِ صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ کے ساتھ جاری تنازع کے حوالے سے کہا کہ اس دوران مجھے شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ نجی مواد منظرِ عام پر آنے کے خدشے نے مجھے اس قدر ذہنی دباؤ میں مبتلا کردیا کہ شادی سے صرف 12 روز قبل میں خودکشی کے بارے میں سوچنے لگی تھی، میں جذباتی طور پر مکمل طور پر ٹوٹ گئی تھیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس صورتحال کے دوران خوف تھا کہ حمزہ مجھے چھوڑ دیں گے لیکن اس موقع پر میرے منگیتر نے میرا بہت ساتھ دیا، اس مشکل صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے مجھے حوصلہ اور طاقت فراہم کی۔

WhatsApp
Get Alert