سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے! ایک تولہ 4 لاکھ 57 ہزار روہے سے تجاوز کر گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں آج بروز جمعرات 17 ستمبر 2026 کو ایک تولہ سونا 4 لاکھ 57 ہزار 236 روپے میں خریدا اور فروخت کیا جا رہا ہے تاہم یہ نرخ سہ پہر 3 بجے تک کار آمد رہے گے جس کے بعد نئے ریٹس کا اجراء کیا جائے گا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 57 ہزار 236 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 92 ہزار 6 روپے کی سطح پر ہے۔
مقامی مارکیٹ 22 قیراط کا حامل فی 10 گرام سونا 3 لاکھ 59 ہزار 351 روپے میں خریدا اور فروخت کیا جا رہا ہے۔
مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ چاندی 6 ہزار 942 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 5 ہزار 951 روپے کی سطح پر موجود ہے۔
