کیا سرکاری کام کے دن تبدیل ہوگئے؟ سوشل میڈیا پر وائرل نوٹیفکیشن کی حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومتِ پاکستان نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے سرکاری کام کے دنوں میں تبدیلی سے متعلق نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے عوام کو خبردار کردیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر حکومتِ پاکستان کے ورکنگ ڈیز میں تبدیلی سے متعلق ایک نوٹیفکیشن تیزی سے گردش کر رہا ہے تاہم حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ اطلاع جعلی اور گمراہ کن ہے۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے غیر مصدقہ نوٹیفکیشن پر یقین نہ کریں اور نہ ہی اسے مزید شیئر کریں۔
