اپنی جیب سے کروڑوں روپے طیارے کے اخراجات کی مد میں ادا کیے پھر بھی تنقید کی جا رہی ہے، مریم نواز

ملتان (قدرت روزنامہ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بڑی تنقید ہو رہی ہے کہ مریم نواز نے سرکاری طیارہ بک کرایا۔ سوچا جہاز پر تنقید ہو رہی ہے تو میں چنگچی پر بیٹھ کر ملتان چلی جاتی ہوں،ہر وزیر اعلیٰ کے پاس سرکاری طیارہ ہے، ملتان میں الیکٹرک بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ تنقید مجھ پرنہیں پنجاب کی ترقی پرہو رہی ہے، ان کو 9 ارب روپے کے جہاز سےتکلیف ہے، جہازمیرا نہیں وہ وزیراعلیٰ پنجاب کا ہے، میں گھر نہیں لے کر جاؤں گی صرف مجھ پر تنقید ہو رہی ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب نے کسی کا حق نہیں کھایا، ہمیشہ اپنے حق میں سے باقی صوبوں کو دیا ہے تنقید اس لیے ہو رہی ہے کہ میں کام کرتی ہوں ،3 سو ارب اپنا گھر اپنی چھت اسکیم میں لگے ہیں ۔
دو لاکھ گھر بنانے، نئے سپتال بنانے پر آپ نے کتنے پروگرام کیے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی جیب سے کروڑوں روپے طیارے کے اخراجات کی مد میں ادا کیے۔ پھر بھی تنقید کی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ جہاں بھی ہو، چھٹی پر نہیں ہوتا۔ میں تو جہاز میں بھی کام کرتی ہوں۔مریم نواز پر تنقید کرکے ان کو ڈالر ملتے ہیں ،مجھ پر تنقید کرنے والے تم کون ہوتے ہو،میں وزیر اعلیٰ بننے سے پہلے کمرشل فلائیٹ پر باہر جاتی تھی، عوام کی خوشحالی کیلئے طیارے پر مجھے جہاں جانا پڑے جاؤ ں گی۔
