سعودی حکام نے 56 ہزار سے زائد غیر قانونی ادویات کی اسمگلنگ ناکام بنادی

غیرقانونی ادویات کو ضبا بندگاہ کے راستے سعودی عرب میں داخل کرنے کی کوشش ہورہی تھی


رياض(قدرت روزنامہ)سعودی کسٹم حکام نے 56 ہزار سے زائد غیر قانونی ادویات کی اسمگلنگ ناکام بنادی ۔ سعودی میڈیا کے مطابق ضبا بندرگاہ کے کسٹمز حکام نے کیپٹاگون کی 56,680 گولیوں کی اسمگلنگ کی کوشش کو کامیابی سے ناکام بنا دیا۔ یہ گولیاں ضبا بندرگاہ کے راستے مملکت میں داخل ہونے والے ایک ٹرک میں چھپا کر لائی جا رہی تھیں۔
کسٹمز اتھارٹی کے سرکاری ترجمان حمود الحربی نے وضاحت کی کہ یہ گولیاں ٹرک کے مختلف حصوں میں چھپائی گئی تھیں، ان کا انکشاف ٹرک کے بندرگاہ پہنچنے اور کسٹمز کے ضابطہ کارسے گزرنے کے دوران ہوا۔
الحربی نے اس بات کی تصدیق کی کہ اتھارٹی اپنی تمام کسٹم بندرگاہوں پر مملکت کی درآمدات اور برآمدات کے حوالے سے کسٹم کے ضوابط کو مزید سخت کرنے اور اسمگلنگ کی کوششوں کے خلاف چوکس رہنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ الحربی نے مزید بتایا کہ یہ کاروائیاں وزارت داخلہ اور جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کی شراکت سے عمل میں لائی جارہی ہیں ۔

WhatsApp
Get Alert